لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

سابق چیف جسٹس ٹام فلپس کاڈیموکریٹ امیدوارجیمزٹیلاریکوکی حمایت کااعلان،

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

آسٹن / ٹیکساس (ویب ڈیسک): امریکی ریاست ٹیکساس سے 2026 کے مڈٹرم انتخابات کے تحت امریکی سینیٹ (US Senate) کے معرکے میں ایک بڑا سیاسی دھماکا ہوا ہے۔ ٹیکساس سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور معروف ریپبلکن رہنما ٹام فلپس (Tom Phillips) نے باضابطہ طور پر ڈیموکریٹک امیدوار جیمز ٹیلاریکو (James Talarico) کی حمایت اور توثیق کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹام فلپس، جنہوں نے 1988 سے 2004 تک ٹیکساس کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات سرانجام دیں، نے ‘آسٹن امریکن اسٹیٹس میں’ (Austin American-Statesman) میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں موقف اپنایا کہ جیمز ٹیلاریکو ٹیکساس کے عوام کی زیادہ بہتر اور وقار کے ساتھ نمائندگی کر سکتے ہیں۔

جسٹس ٹام فلپس نے ریپبلکن سینیٹ امیدوار کین پیکسٹن (Ken Paxton) پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کین پیکسٹن کے ماضی اور ان کے ساتھ جڑے اسکینڈلز کی وجہ سے پوری ریاست ٹیکساس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فلپس کا کہنا تھا کہ ٹیلاریکو دو طرفہ قانون سازی اور مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں، جبکہ پیکسٹن پارٹی کے بنیادی اصولوں (محدود حکومت اور آزاد معیشت) سے ہٹ کر صرف صدر ٹرمپ کے ذاتی ایجنڈے کو فروغ دینے کے حامی ہیں۔

سابق چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وہ عدلیہ اور دیگر ریاستی نشستوں پر ریپبلکن امیدواروں کی حمایت جاری رکھیں گے، تاہم سینیٹ کے لیے کین پیکسٹن کسی صورت ٹیکساس کی نمائندگی کے اہل نہیں ہیں۔