لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوام متحدہ میں پاکستان کی لیبیا کیلئے خصوصی نمائندےسےاہم ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جادوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی لیبیا کے لیے خصوصی نمائندے (SRSG) حینا ٹیٹے (Hanna Tetteh) سے اہم ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران لیبیا میں سیاسی صورتحال، اقوام متحدہ کے زیرِ نگرانی روڈ میپ پر پیش رفت اور ملکی اداروں کے انضمام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سفیر عثمان جادوں نے لیبیا میں ایک جامع، لیبیا کی اپنی قیادت اور ملکیت والے (Libyan-led and Libyan-owned) سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے مشن (UNSMIL) کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لیبیا میں دیرپا امن، استحکام اور قومی اتحاد کے حصول کے لیے مسلسل بات چیت اور سیاسی سمجھوتہ انتہائی ضروری ہے۔

پاکستان نے لیبیا میں جاری سیاسی تعطل کو ختم کرنے اور تمام فریقین کو ایک میز پر لانے کے لیے اقوام متحدہ کی مصالحتی کوششوں کو سراہا۔

فریقین نے لیبیا کو درپیش معاشی مشکلات، سیکیورٹی خدشات اور ریاستی اداروں کی یکجہتی کے امور پر بھی غور کیا۔

سفیر عثمان جادوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن و امان کے قیام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کے مشنز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔