لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے ہیٹی کےبحران پراپناموقف پیش کردیا!

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UN Security Council) کے خصوصی اجلاس برائے ہیٹی سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون (Ambassador Usman Jadoon) نے کہا ہے کہ ہیٹی اس وقت سیاسی، معاشی، سیکیورٹی اور انسانی حقوق سے جڑے ایک پیچیدہ اور ہمہ جہت بحران کا شکار ہے۔

ان گہرے اور دیرینہ مسائل کا خاتمہ صرف ایک جامع اور پائیدار حکمتِ عملی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ ہیٹی میں کسی بھی قسم کے حل کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے کہ وہ عمل مکمل طور پر “ہیٹی کی قیادت میں اور ہیٹی کی اپنی ملکیت” (Haitian-led and Haitian-owned) ہو۔ پاکستان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہیٹی کے عوام کا مستقبل اور ان کی فلاح و بہبود ان سیاسی فیصلوں پر منحصر ہے جو وہاں کی قیادت اس وقت کرتی ہے۔

سفیر عثمان جدون نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ہیٹی کے گینگ تشدد، سیکیورٹی خدشات اور معاشی عدم استحکام نے وہاں ایک سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے جس کا سدِباب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ بیرونی مدد اور عالمی برادری کا تعاون اس وقت تک بارآور ثابت نہیں ہو سکتا جب تک کہ ہیٹی کی مقامی قیادت خود آگے بڑھ کر سیاسی سمجھوتے اور جمہوری عمل کو آگے نہ بڑھائے۔

سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر پاکستان نے ہیٹی میں امن و امان کی بحالی اور مظلوم شہریوں کی امداد کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔