لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

سلامتی کونسل میں پاکستان کادو ریاستی حل پر زور، فلسطین کے لیےآزاد ریاست کا مطالبہ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جادون (Usman Jadoon) نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے عادلانہ اور دیرپا حل کے لیے دو ریاستی حل (Two-State Solution) ہی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ واحد فریم ورک اور ناگزیر بنیاد ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 پر بحث کے دوران پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے ہفتے کے دوران عالمی رہنماؤں کے بیانات نے ثابت کیا ہے کہ دنیا فلسطینی عوام کے لیے آزاد ریاست کے قیام پر متفق ہے، تاہم اسرائیل اپنے یکطرفہ اور دانستہ اقدامات سے زمینی حقائق کو ناقابلِ واپسی حد تک تبدیل کر کے اس عمل کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا واحد راستہ ‘دو ریاستی حل’ پر مکمل عملدرآمد ہے۔

مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے باعث امن کے اس بین الاقوامی فریم ورک کو سخت خطرات لاحق ہیں۔

عثمان جادون نے کہا کہ “فلسطینی عوام کو اب مزید انتظار نہیں کروایا جا سکتا، عملدرآمد کے بغیر محض وعدوں کے ایک اور چکر سے امن برقرار نہیں رہ سکے گا”۔

پاکستان نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ہی منظور شدہ قراردادوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق اور آزاد ریاست کے قیام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔