لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

NYPD کی پولیس کمشنرجیسیکا ٹش نےجون سے اگست تک کےسمپلی ڈیٹاجاری کردیا 

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش (Jessica Tisch) نے جون سے اگست تک کے سمپلی ڈیٹا جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گزرنے والا گرمائی سیزن نیویارک کی تاریخ کا محفوظ ترین سیزن رہا ہے، جس میں فائرنگ اور قتل کے واقعات ریکارڈ سطح تک کم ہو گئے ہیں۔

این وائی پی ڈی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ریکارڈ کی شروعات کے بعد سے یہ تشدد آمیز جرائم کا سب سے کم ترین سمر ٹوٹل ہے۔ سالِ رواں کے دوران شہر میں قتل کی وارداتوں میں 24 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ روبری، چوری، گاڑیوں کی چوری اور گرینڈ لارسی جیسے بڑے جرائم میں مجموعی طور پر 6 فیصد کمی آئی ہے۔

اہم اعداد و شمار (جون تا اگست)

فائرنگ کے واقعات: 195

قتل کی وارداتیں: 66

اگست میں سب وے نظام اور عوام کے لیے قائم ہاؤسنگ اسکیموں میں صفر قتل، صفر فائرنگ اور صفر ریپ کیسز رپورٹ ہوئے۔

جہاں ایک طرف سنگین جرائم میں کمی دیکھی گئی ہے، وہیں کچھ شعبوں میں اضافہ تشویش کا باعث بنا ہوا ہے

اس سال نیویارک میں نفرت انگیز جرائم کی شرح میں تقریباً 16 سے 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سنگین حملاوریاں (Felony Assaults) 3.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں ریپ کے واقعات میں تقریباً 4 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

اگرچہ اعداد و شمار میں واضح بہتری آئی ہے، لیکن چند ہائی پروفائل پرتشدد واقعات نے شہریوں میں خوف پیدا کیا ہوا ہے۔ حال ہی میں ٹائمز اسکوائر میں چھری بردار خاتون کا حملہ، جس میں ایک بینکر اور ایک بزرگ شہری کو نشانہ بنایا گیا، اور جیل سے پرول پر رہا ہونے والے ‘جیسس اکوسٹا’ (Jesus Acosta) کی جانب سے بروکلین اور برونکس میں کی جانے والی ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔