لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں’این وائی پی ڈی مسلم آفیسرز سوسائٹی’کا 18واں سالانہ اسکالرشپ ڈنر: پی بی اے(PBA) صدرپیٹرک ہینڈری کو’لیڈرشپ ایوارڈ’سےنوازاگیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی معروف تنظیم ‘این وائی پی ڈی مسلم آفیسرز سوسائٹی’ (NYPD Muslim Officers Society) کے زیرِ اہتمام 18 ویں سالانہ اسکالرشپ ڈنر کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مسلم پولیس افسران، کمیونٹی رہنماؤں اور نیویارک پولیس کی اعلیٰ قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس بینوولینٹ ایسوسی ایشن (PBA) کے صدر پیٹرک ہینڈری (Patrick Hendry) نے تمام پی بی اے اراکین کی نمائندگی کرتے ہوئے باوقار ‘لیڈرشپ ایوارڈ’ (Leadership Award) وصول کیا۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر نے 18ویں سالانہ اسکالرشپ ڈنر 2026 سے خطاب کرتے ہوئے مسلم پولیس افسران کی پیشہ ورانہ ترقی، قیادت کے فروغ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور پولیس و کمیونٹی کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔

NYPDمسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر وحید اخترشرکاءسےخطاب کررہےہیں

تقریب میں پولیس کمشنر جیسیکا ٹش, اٹارنی علی نجمی، وائس آف نیویارک اردو کے بانئ عاطف خان سمیت این وائی پی ڈی کی اعلیٰ قیادت، سفارتی نمائندوں، کمیونٹی رہنماؤں، سوسائٹی کے اراکین، اعزاز یافتہ شخصیات اور طلبہ کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ پاکستان، سعودی عرب، قطر اور ترکی کے سفارتی نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

پولیس کمشنرجیسیکاٹش اوروائس آف نیویارک اردوکی یادگارفوٹو

تقریب کا مقصد نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اسکالرشپس کی فراہمی تھا۔ اس موقع پر ہینڈری نے مسلم آفیسرز سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی پولیسنگ، امن و امان کے قیام اور پولیس و مسلم کمیونٹی کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں مسلم افسران کے کردار کو سراہا۔