لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک پولیس کےشہیدڈیٹیکٹودیدارالاسلام کی پہلی برسی پرشاندارخراجِ عقیدت

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD)، سٹی انتظامیہ اور پارک چیسٹر کی برادری نے 47ویں پریسنکٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گزشتہ سال اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فرسٹ گریڈ ڈی ٹیکٹو دیدار الاسلام کی پہلی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں مئیر نیویارک، پولیس کمشنر جیسیکا ٹش، 47ویں پریسنکٹ کے کمانڈنگ آفیسر محمد اشرف، شہید کے سالے آفیسر قم رالحسن اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت شہید کے اہل خانہ اور برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دیدار الاسلام 28 جولائی 2025 کو اپنی چھٹی کے دن آف ڈیوٹی سیکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے کہ شہر میں ہونے والی ایک ہولناک فائرنگ کے دوران انہوں نے دوسرے شہریوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔ مئیر نے اپنے خطاب میں کہا:

”دیدار الاسلام نے 25 سال کے سب سے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں خود کو رائفل کے سامنے کر دیا تاکہ ان کے شہری محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے جیسے زندگی گزاری، ویسے ہی دوسروں کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔“

دیدار الاسلام کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، انہوں نے امپائر اسٹیٹ میں ایک تارکینِ وطن کی حیثیت سے سخت محنت، تقویٰ اور ایمانداری سے اپنا مقام بنایا۔ وہ نہ صرف 47ویں پریسنکٹ میں بہترین آفیسر تھے، بلکہ پارک چیسٹر میں واقع ’مسجد بلال‘ کے لیے ہزاروں ڈالرز کا فنڈ جمع کرنے اور نوجوانوں کی رہنمائی میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔

پی بی اے (PBA) کے صدر پیٹرک ہینڈری نے بتایا کہ دیدار الاسلام کی یاد اور ان کے خواب کو زندہ رکھنے کے لیے رواں سال مئی 2026 میں ’دیدار الاسلام ریکروٹمنٹ ایکٹ‘ (Didarul Islam Recruitment Act) منظور کیا گیا، جس سے ہزاروں پولیس آفیسرز اور اسکول سیفٹی ایجنٹس کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ ان کی خدمات کے اعتراف میں مقامی برادری نے ایک سڑک بھی ان کے نام سے منسوب کی ہے۔

تقریب کے اختتام پر 47ویں پریسنکٹ کے کمانڈنگ آفیسر محمد اشرف کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا بھی اعلان کیا گیا، جبکہ تمام حکام نے شہید کے بچوں (ایان، اذہان اور ارحم) اور ان کی اہلیہ جمیلہ کے ساتھ نیویارک پولیس کی جانب سے ہمیشہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔