لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میئرکابڑااقدام:چھوٹےکاروباروں اور مقامی مارکیٹوں کی بہتری کیلئے8.4 ملین ڈالرکی تاریخی گرانٹس کااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک شہر کے میئر زہران ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) اور ڈیپارٹمنٹ آف سمال بزنس سروسز (SBS) کے کمشنر کینی منایا (Kenny Minaya) نے نیویارک کے پانچوں بورو (Boroughs) میں قائم کمیونٹی آرگنائزیشنز کے لیے 8.4 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹس کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیویارک شہر کی تاریخ میں چھوٹے کاروباروں کے لیے جاری کی جانے والی سب سے بڑی گرانٹس میں سے ایک ہے۔

اس اہم سرمایہ کاری کا مقصد نیویارک کی مقامی مارکیٹوں میں صفائی، روشنی، عوامی آرٹ، گاہکوں کی آمد و رفت (Foot Traffic) کو بڑھانا اور 20 ہزار سے زائد چھوٹے کاروباروں کی معاونت کرنا ہے۔

میئر ممدانی انتظامیہ کی جانب سے پانچوں انتظامی علاقوں (Boroughs) کے لیے گرانٹس کی رقم درج ذیل ترتیب سے فراہم کی جائے گی:

بروکلین (Brooklyn): 32 گرانٹس — $2,774,135
دی برونکس (The Bronx): 17 گرانٹس — $1,550,000
مین ہیٹن (Manhattan): 14 گرانٹس — $1,525,299
کوئینز (Queens): 19 گرانٹس — $1,514,800
سٹیٹن آئی لینڈ (Staten Island): 07 گرانٹس — $550,000
(علاوہ ازیں، شہر بھر کی 7 تنظیمی تقسیمات کے لیے 5 لاکھ ڈالر الگ سے مختص کیے گئے ہیں)

میئر زہران ممدانی نے کہا کہ “صرف نیا کاروبار شروع کرنا آسان بنانا کافی نہیں، بلکہ کاروبار کو فروغ دینا بھی ہماری ترجیح ہے۔ ہم نے سڑکوں کی صفائی، جدید اسٹریٹ لائٹس اور مقامی مارکیٹوں کو پرکشش بنانے پر رقم صرف کی ہے تاکہ نیویارک بھر کی دکانوں پر سال بھر خوشحالی رہے اور کاروبار چمکتے رہیں۔”

واضح رہے کہ اس سے قبل میئر ممدانی نے ‘ایگزیکٹو آرڈر 11’ اور ‘اوپن فار سمال بزنس’ پروگرام کے تحت 50 سے زائد ایسی اصلاحات کا اعلان کیا تھا جن کا مقصد کاروباروں پر عائد جرمانوں اور کاغذی کارروائیوں میں کمی لانا ہے۔