لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

انشورنس رقم کی فراڈ وصولی کیلئےجعلی روڈ حادثات کاڈرامہ رچانےوالوں کےخلاف بڑی کارروائی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول اور کوئینز ڈسٹرکٹ اٹارنی نے انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر گاڑیوں کا تصادم (Staged Crashes) کروانے والے ایک گروہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے دو ملزمان کو سزا سنائی جا رہی ہے جو جعلی روڈ حادثات کے ذریعے انشورنس کمپنیوں کو لاکھوں ڈالر کا چونا لگانے میں ملوث پائے گئے۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ بظاہر عام حادثات دکھائی دینے والے یہ واقعات دراصل بڑی مہارت سے رچائے گئے ڈرامے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر گزشتہ سال بیلٹ پارک وے (Belt Parkway) پر پیش آنے والے ایک واقعے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں بروک لین سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے اپنی گاڑی کو روک کر قصداً پیچھے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا دیا تاکہ انشورنس کلیم جمع کرایا جا سکے۔کارروائی کے اہم پہلو درج ذیل ہیں

گورنر ہوچول کے مطابق اس نوعیت کے جعلی حادثات سے نہ صرف انشورنس کمپنیوں بلکہ عام شہریوں کو بھی سالانہ ملینز ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ اس سے اوسط کار انشورنس کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

گورنر کیتھی ہوچول نے ریاستی بجٹ میں کار انشورنس کے قوانین کو سخت بنانے پر زور دیا ہے اور وہ جمعرات کی صبح ان دھوکے بازوں پر مزید شکنجہ کسنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کر رہی ہیں۔

دوسری جانب، کچھ ٹرائل وکلا نے اس کریک ڈاؤن پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ قوانین میں کڑی تبدیلیوں سے ان لوگوں کے لیے بھی ہرجانہ اور طبی اخراجات حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا جو واقعی سڑک حادثات میں شدید زخمی ہوتے ہیں۔

حکام کے مطابق ریاست نیویارک میں جعلی روڈ حادثات کا جال پھیلانے والے دیگر گروہوں کی نشاندہی کے لیے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیمیں قائم کر دی گئی ہیں۔