لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نکولس مادورو اور اہلیہ نیویارک کی عدالت میں پیش،امریکی عدالت میں الزامات مستردکردیے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو (Nicolás Maduro) اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس (Cilia Flores) کو جمعرات کے روز نیویارک کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر منگل کی منشیات اسمگلنگ کے ابتدائی الزامات میں توسیع کرتے ہوئے ریاستی سطح پر جبر، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے نئے اور سنسنی خیز الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

نئے فردِ جرم (Indictment) کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ پر تین امریکی شہریوں سمیت درجنوں افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران جب جج نے مادورو سے ان کے جرم یا بے گناہی سے متعلق استفسار کیا تو انہوں نے جج کے حکم کو دو بار نظر انداز کرتے ہوئے مترجم کے ذریعے ان الزامات کو “جھوٹے الزامات اور جھوٹی گواہی” قرار دیا۔ جج الوین کے ہیلر اسٹائن (Alvin K. Hellerstein) نے خود ہی مداخلت کرتے ہوئے مادورو کی جانب سے “بے گناہ ہونے کا اعتراف” (Not Guilty plea) ریکارڈ کر لیا۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ سیلیا فلورس نے اپنے وکیل کی موجودگی میں کہا کہ “میں بالکل بے گناہ ہوں، میں قصوروار نہیں ہوں”۔

ٹرائل کی نئی تاریخ: جج کے منظور کردہ نئے شیڈول کے مطابق اس ہائی پروفائل مقدمے کا باضابطہ ٹرائل اب 14 جون 2027 کو شروع ہوگا، جو کہ پہلے طے شدہ تاریخ سے دو ہفتے تاخیر کا شکار ہے۔ مادورو اور ان کی اہلیہ کے وکلاء (باری پولیک اور مارک ڈونلی) نے نئے الزامات کے تناظر میں اس شیڈول کو جارحانہ قرار دیا ہے۔

نئی فردِ جرم کے مطابق نکولس مادورو ذاتی طور پر قیدیوں پر تشدد کے طریقوں کی سفارش کرتے رہے ہیں، جس میں مار پیٹ، دم گھٹنا اور بجلی کے جھٹکے دینا شامل ہے، جبکہ انہوں نے ایک قیدی کے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ سابق اٹارنی جنرل سیلیا فلورس پر بھی اس جبری نظام کو ترقی دینے اور مخصوص افراد پر تشدد کے احکامات جاری کرنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ جنوری میں امریکی فوج نے ایک خفیہ اور نائٹ ٹائم ریڈ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے مادورو اور ان کی اہلیہ کو Caracas میں ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا اور وہ اس وقت سے امریکی حراست میں ہیں۔ سابق صدر کے وکلاء استدعا کر رہے ہیں کہ چونکہ وہ ایک غیر ملکی ریاست کے صدر رہے ہیں لہٰذا انہیں استثنیٰ (Immunity) حاصل ہونا چاہیے۔