لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

بروکلین میں پراسرارواقعہ!اپارٹمنٹ سےلاش برآمد ہونے کےبعداسی یونٹ میں پراسرار آگ بھڑک اٹھی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک ہی اپارٹمنٹ میں لاش ملنے اور اس کے بعد آگ لگنے کے پراسرار واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ عمارت کے رہائشیوں اور پولیس کو یکے بعد دیگرے پیش آنے والے ان واقعات نے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

9949 شور روڈ کی عمارت کی چھٹی منزل پر رہائشیوں نے بدبو کی شکایت کی، جس پر پولیس نے اپارٹمنٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد کی.

عمارت کے سپرانٹنڈنٹ کے مطابق متوفی کی عمر 70 کی دہائی میں تھی، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کتنے عرصے سے مردہ حالت میں تھا۔

پولیس کے لاش منتقل کرنے کے منتظر عملے کے دوران پیر کی رات 1 بجے کے قریب اسی اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اس واقعے کے باعث چھ اپارٹمنٹس کو پانی سے نقصان پہنچا، جبکہ امریکن ریڈ کراس کی ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کی مدد کر رہی ہیں.

پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ دونوں واقعات کے باہمی تعلق اور آگ لگنے کی وجوہات کی تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں۔