واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی مقرر کردہ پریس سیکرٹری کیٹ زکاریا (Katie Zacharia) آج صبح 9:30 پر (ایسٹرن ٹائم) وائٹ ہاؤس میں پریس کے نمائندوں کے سامنے اپنی پہلی باضابطہ بریفنگ دیں گی۔
کیٹ زکاریا، جو اس سے قبل ‘ٹرتھ سوشل’ (Truth Social) کی بنیادی کمپنی کے کمیونیکیشن ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، اب کارولین لیویٹ (Karoline Leavitt) کی جگہ وائٹ ہاؤس کے شعبہ اطلاعات کی باگ ڈور سنبھال رہی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیئے: کیٹی زیکریاکو وائٹ ہاؤس کا نیا پریس سیکریٹری بنانے کی پیشکش
کیٹ زکاریا قدامت پسند ٹاک شوز میں بطور تبصرہ نگار بھی کافی متحرک رہی ہیں اور وہ اکثر و بیشتر ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کا بھرپور دفاع کرتی نظر آتی ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنی پہلی میڈیا بریفنگ میں موجودہ گرم سیاسی ماحول اور اہم ملکی و غیر ملکی امور پر کیا مؤقف اختیار کرتی ہیں۔





