نیویارک (ویب ڈیسک): انگریزی اخبار نیویارک پوسٹ اور پولیس ذرائع کے مطابق مینہیٹن کے علاقے چیلسی (Chelsea) میں فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی سروسز کو ملنے والی 911 کال پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک 60 سالہ شخص کے قتل کے الزام میں کوئینز کے رہائشی 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق اتوار کی رات تقریباً 9:10 پر ایٹھ ایونیو (Eighth Avenue) پر واقع ‘رینبو اسٹیشن’ نامی سیکس شاپ کے باہر لڑائی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ موقع پر پہنچنے والے پولیس افسران کو 60 سالہ بزرگ شدید زخمی حالت میں ملے جن کے سر پر چوٹیں آئی تھیں
انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مقتول کے اہل خانہ کی اطلاع تک اس کی شناخت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کوئینز سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ امانی میک کولے (Imani McColley) کو پیر کی صبح گرفتار کر لیا۔
ملزم پر قتل (Murder) اور ڈکیتی کی دو دفعات (Two counts of robbery) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس اندوہناک واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ تمام محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔





