لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

فیفاورلڈکپ 2026: کوارٹرفائنل کی 8 ٹیمیں سامنے آ گئیں

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

امریکہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 کا راؤنڈ آف 16 سنسنی خیز مقابلوں، اپ سیٹس اور پینالٹی شوٹ آؤٹس کے بعد اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے، جس کے بعد ایونٹ کی ٹاپ 8 ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فرانس، مراکش، ناروے، انگلینڈ، اسپین، بیلجیئم، ارجنٹائن اور سوئٹزرلینڈ نے آخری 8 میں جگہ بنائی ہے۔

امریکہ کے مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جانے والے بلاک بسٹر کوارٹر فائنلز کا شیڈول درج ذیل ہے:

فرانس بمقابلہ مراکش: جمعرات، 9 جولائی (بوسٹن اسٹیڈیم)
اسپین بمقابلہ بیلجیئم: جمعہ، 10 جولائی (لاس اینجلس اسٹیڈیم)
ناروے بمقابلہ انگلینڈ: ہفتہ، 11 جولائی (میامی اسٹیڈیم)
ارجنٹائن بمقابلہ سوئٹزرلینڈ: ہفتہ، 11 جولائی (کنساس سٹی اسٹیڈیم)