نیویارک(ویب ڈیسک): موسم گرما کی خوبصورت شاموں کو یادگار بنانے کے لیے براؤنٹ پارک (Bryant Park) میں سالانہ پکنک پرفارمنسز کا مئی سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔
بینک آف امریکہ کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس میلے میں موسیقی، رقص، سرکس اور تھیٹر کی 24 شاندار راتیں شامل ہوں گی۔
تمام پروگراموں کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ پارک انتظامیہ کی جانب سے شائقین کے لیے سینکڑوں کمبل (Blankets) مفت فراہم کیے جائیں گے جو ‘پہلے آئیے، پہلے پائیے’ کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے۔
پارک کے لان میں ہی ‘ہیسٹر اسٹریٹ فیئر’ کے اسٹالز سے کھانے پینے کی اشیاء بھی خریدی جا سکیں گی۔
یکم مئی سے نیویارک مفت آؤٹ ڈور مووی نائٹس کا آغاز
اس سال کے شیڈول میں نیویارک سٹی اوپیرا، جاز موبائل، کارنیگی ہال سٹی وائڈ اور مختلف ڈانس گروپس کی پرفارمنسز شامل ہیں۔ ایونٹ کا اختتام 11 ستمبر کو نائن الیون کی 25 ویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی تعزیتی کنسرٹ کے ساتھ ہوگا۔
تفصیلات کےلئے لنک پر کلک کریں: https://bryantpark.org/blog/2026-season-announce-picnic-performances-presented-by-bank-of-america
