نیویارک: نیویارک شہر کے میئر زوہران مامدانی اور محکمۂ صحت و ذہنی تحفظ (NYC DOHMH) نے “سٹی وائڈ ڈولا انیشی ایٹو” (Citywide Doula Initiative) کے تحت ایک نئی سائنسی و طبی پیشرفت کا جشن منایا ہے۔
پروگرام کے آغاز سے اب تک 4,200 سے زائد حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو مفت ‘ڈولا’ (Doula – زچگی کے دوران معاونت فراہم کرنے والی طبی و جذباتی کیئر ٹیکر) کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔
چھ بڑے ہسپتالوں (بشمول Elmhurst، Jacobi، Lincoln اور Metropolitan) کو ڈولا دوست پالیسیوں پر کامیابی سے عمل کرنے پر پہلے ‘Doula-Friendly Hospitals’ کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
‘MetroPlusHealth’ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 1 جنوری 2027 سے اپنے گولڈ پلان کے تحت نیویارک کے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے ڈولا کی دیکھ بھال (حمل اور پیدائش کے بعد کی 8 وزٹس) کو مکمل انشورنس کور دے گا۔
طبی فوائد: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ڈولا کی موجودگی سے سیزیرین (C-Section) آپریشنز، قبل از وقت پیدائش اور زچگی کے بعد کے ڈپریشن میں نمایاں کمی آتی ہے۔
نیویارک سٹی کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں 6.7% حاملہ خواتین نے ڈولا سروسز حاصل کیں، جو 2022 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
میئر مامدانی کا کہنا تھا کہ 4,000 سے زائد افراد کو سہولت فراہم کرنا صرف شروعات ہے۔ ہمارا مقصد ہر ماں کو محفوظ اور باوقار انداز میں بچے کو اس دنیا میں لانے کے لیے مکمل طبی و جذباتی معاونت فراہم کرنا ہے۔





