لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Free Outdoor Movie Nights Return to New York City This May

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک کے شہریوں کے لیے تفریح کا بہترین موقع، میئر آفس آف میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ اور محکمہ پارکس نے مقبول عام ‘موویز انڈر دی اسٹارز’ (Movies Under the Stars) پروگرام کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

یکم مئی سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت شہر کے مختلف پارکس میں عوام کے لیے مفت فلمیں دکھائی جائیں گی۔

پروگرام کا آغاز یکم مئی کو مین ہٹن کے تھامس جیفرسن پارک سے ہوگا۔

بزرگوں اور معذور افراد کے لیے کرسیاں مختص کی گئی ہیں، جبکہ عام شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ پکنک کمبل اور کھانے پینے کی اشیاء لائیں۔

مئی کے مہینے میں ‘Sonic the Hedgehog 3’، ‘Wicked’، ‘Finding Nemo’ اور ‘Inside Out’ جیسی مشہور فلمیں دکھائی جائیں گی۔

یہ مفت سرگرمی مین ہٹن کے علاوہ برونکس کے پارکس میں بھی منعقد کی جائے گی۔ تفریح کا یہ سلسلہ رات 8 بجے کے قریب شروع ہوگا، جو خاندانوں اور بچوں کے لیے موسمِ گرما کی بہترین آؤٹ ڈور سرگرمی ثابت ہو سکتا ہے۔