لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک پارکوں کی فوری مرمت کیلئےبڑا قدم: میئرزوہران مامدانی کا24 رکنی’رینیوکرو’ٹیم کا اعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک شہر کے میئر زوہران مامدانی اور پارکس کمشنر تریشیا شیما مورا نے نیویارک بھر کے پارکس، پلے گراؤنڈز اور کھیل کے میدانوں کی فوری مرمت کے لیے ‘رینیو کرو’ (Renew Crew) کے نام سے ایک خصوصی ٹیم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

24 ماہرین، پینٹرز، الیکٹریشنز اور پلمبرز پر مشتمل یہ ٹیم پارکس کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بنیادی ڈھانچے کو مہینوں کے بجائے ہفتوں میں ٹھیک کرے گی۔

یہ خصوصی ٹیم رنگ روغن، جھولوں اور باڑ کی مرمت، حفاظتی فلورنگ کی تبدیلی، اور پائپ لائنز و بجلی کے مسائل کا فوری حل یقینی بنائے گی۔

اس مہم کا باقاعدہ آغاز کوینز کے ‘ڈرائی ہاربر پلے گراؤنڈ’ سے کیا گیا، جہاں باسکٹ بال کورٹس، بینچز، 9/11 یادگار کے اطراف کی دیکھ بھال اور درختوں کی چھنٹائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

نیویارک کے تمام پانچوں بروز (برونکس، بروکلین، مین ہٹن، کوینز، اور اسٹیٹن آئی لینڈ) کے ایک ایک پلے گراؤنڈ سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رینیو کرو ہر سال ایسے 30 سے زائد بڑے مرمتی منصوبوں کو 3 ہفتے یا اس سے بھی کم وقت میں مکمل کرے گی۔

میئر زوہران مامدانی کا کہنا تھا کہ پارکس شہر کی بنیادی ضرورت ہیں اور نیویارک کے شہریوں کو اپنے محلے کے کھیل کے میدان درست حالت میں پانے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔