لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

یوکرین بحران: پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شہریوں،انرجی اورفوڈ انفراسٹرکچر پرحملوں پرشدیدتشویش

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے توانائی اور خوراک کی فراہمی سے متعلق اہم بنیادی ڈھانچے (Critical Infrastructure) کو نشانہ بنانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ توانائی اور خوراک کی فراہمی کے شعبوں پر حملوں سے پہلے سے نازک عالمی فوڈ اور انرجی سیکیورٹی مزید متاثر ہو رہی ہے، جس کے اثرات جنگی زون سے دور رہنے والے عام لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان نے عام شہریوں کو پہنچنے والے نقصان، سویلین انفراسٹرکچر کی تباہی اور امدادی کارکنوں (Humanitarian Actors) کو نشانہ بنانے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

عاصم افتخار احمد نے زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون (International Humanitarian Law) کے تحت شہریوں، امدادی عملے اور بنیادی ڈھانچے کا تحفظ ایک بنیادی ذمہ داری ہے، جس کا تمام فریقین کو احترام کرنا چاہیے۔