لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

(APPAC) نے نیویارک کے 12ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سےبریڈلینڈر(Brad Lander) کی باضابطہ حمایت کااعلان کردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک):امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کی بااثر تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) نے نیویارک کے 12ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ (New York 12th District) سے کانگریس کی نشست کے لیے بریڈ لینڈر (Brad Lander) کی باضابطہ حمایت (Endorsement) کا اعلان کر دیا ہے۔

2026 کے الیکشن سائیکل کے تناظر میں نیویارک کی مقامی سیاست میں اس توثیق کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے، جس سے نیویارک کے اس اہم ڈسٹرکٹ میں مقیم پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے ووٹوں کو یکجا کرنے میں مدد ملے گی۔

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) امریکہ بھر میں پاکستانی نژاد شہریوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ اور اہم سیاسی شخصیات کی توثیق کے لیے سرگرم عمل ہے۔

نیویارک کا 12واں ڈسٹرکٹ سیاسی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں کمیونٹی کے مسائل اور ترقیاتی امور پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

APPAC کی جانب سے یہ توثیق بریڈ لینڈر کی انتخابی مہم کو مزید مضبوط کرے گی اور کمیونٹی کے مطالبات کو ایوانِ نمائندگان تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔