لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

الہان عمرکاٹرمپ پرسخت وار،امریکی صدرکو ’کریپ‘قراردےدیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی ریاست مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس الہان عمر (Ilhan Omar) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے خلاف کی جانے والی تنقید پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں “کریپ” (Creep) قرار دیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے مقاصد کے لیے دائیں بازو کے من گھڑت نظریات (Conspiracy theories) کو فروغ دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (X) پر جاری ایک سخت ترین بیان میں الہان عمر نے لکھا: “پیڈوفائل پروٹیکشن پارٹی کے صدر امریکی تاریخ کے سب سے کرپٹ محکمہ انصاف (DOJ) کے ذریعے دائیں بازو کے من گھڑت نظریات کو فروغ دے رہے ہیں۔”

“میرا نام ہمیشہ الہان عمر رہا ہے”: الہان عمر نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ “جب بھی ٹرمپ کے لیے خبریں بری ہوتی ہیں، یہ شخص اپنے مقاصد کے لیے صرف ایک ہی نام کا سہارا لیتا ہے: میرا نام! لہذا میں یہ بالکل واضح کر دوں کہ میرا نام ہمیشہ سے الہان عمر ہی رہا ہے”۔

الہان عمر نے نائب صدر جے ڈی وینس (JD Vance) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “شاید آپ کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ آپ کے اپنے نائب صدر کا اصل نام کیا ہے”۔ (واضح رہے کہ جے ڈی وینس کی پیدائش ‘جیمز ڈونلڈ بومین’ کے نام سے ہوئی تھی اور وینس کا خاندانی نام اپنانے سے قبل وہ ہامل بھی استعمال کرتے رہے ہیں)۔

ینیسوٹا سے تعللقی رکھنے والی ڈیموکریٹک رہنما کو ان کی امیگریشن ہسٹری اور خاندانی ریکارڈز کے حوالے سے وفاقی تحقیقات کا سامنا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں ان کی رہائش گاہ پر وفاقی اداروں کی جانب سے چھاپہ بھی مارا گیا تھا۔

اس تازہ ترین لفظی جنگ پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے فی الحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔