لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

وفاقی عدالت میں نیاتنازع! الہان عمرکااپنےنام سےمتعلق رپورٹس پربڑاردِعمل

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن / منی ایپلس (ویب ڈیسک):امریکی ریاست مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس الہان عمر (Ilhan Omar) نے اپنے نام کے حوالے سے عدالت میں سامنے آنے والے دعوؤں اور الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان کا اصل اور قانونی نام “الہان عبداللہی عمر” (Ilhan Abdullahi Omar) ہی ہے۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت میں دائر کردہ ایک سرکاری دستاویز (Court Filing) میں وفاقی پراسیکیوٹرز کی جانب سے الہان عمر کا نام “Ilhan Nur Said Elmi, a/k/a Ilhan Abdullahi Omar” تحریر کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ آخری نام ان کے سابق شوہر احمد نور سعید علمی سے مماثلت رکھتا ہے، جن پر ان کے مخالفین کی جانب سے الہان عمر کا بھائی ہونے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے لیے امریکی اٹارنی جج جینین پیرو (Jeanine Pirro) نے عدالت میں ایک موشن دائر کی ہے جس میں الہان عمر کی واشنگٹن رہائش گاہ کے سرچ وارنٹ کو میڈیا کے لیے عام نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے، کیونکہ وفاقی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز (HSI) نے رواں ماہ الہان عمر کی واشنگٹن رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ان کا سیل فون ضبط کر لیا تھا۔ یہ تحقیقات اس بات پر مبنی ہیں کہ آیا ان کے خاندان کے نیچرلائزیشن اور امیگریشن ریکارڈز میں کوئی دھوکہ دہی تو نہیں ہوئی۔