لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

بروکلن بوٹینک گارڈن میں مشہورروشنیوں کے میلے’لائٹ اسکیپ‘ کی واپسی کا اعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / بروکلن (ویب ڈیسک): اگر آپ تعلیطات اور چھٹیوں کے اس بہترین موسم میں پورے خاندان اور بچوں کے ساتھ کسی دلفریب اور پُرکشش تجربے کی تلاش میں ہیں، تو آپ کا انتظار ختم ہوا۔

بروکلن بوٹینک گارڈن (Brooklyn Botanic Garden) نے اپنے معروف روشنیوں کے میلے ‘لائٹ اسکیپ’ (Lightscape) کی باضابطہ واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سال کی لائٹ اسکیپ نمائش میں ایک میل طویل راستے کو 16 منفرد اور دیدہ زیب انسٹالیشنز اور 10 لاکھ (ون ملین) سے زائد رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ اس میں بین الاقوامی آرٹسٹ منڈی لائٹس (Mandylights) کا عالمی شہرت یافتہ ‘وینٹر کیتھیڈرل’ (Winter Cathedral) اور سنس ایفیکٹس (Sense Effects) کا جاپانی ہل اینڈ پونڈ گارڈن میں ازسرنو ترتیب دیا گیا فاؤنٹین شو بھی شامل ہے۔

ویلیو نائٹس (Value Nights): بالغان کے لیے $29 اور بچوں کے لیے $15۔
آف پیک انٹری (Off-Peak Entry): بالغان کے لیے $39 اور بچوں کے لیے $22۔
پیک انٹری (Peak Entry): بالغان کے لیے $44 اور بچوں کے لیے $28۔
ایننی ٹائم انٹری (Anytime Entry): اپنی مرضی کے وقت پر انٹری کے لیے $59۔

سینسر فرینڈلی شو (Sensory-Friendly Sessions): 3 دسمبر اور 18 دسمبر کو شام 4 بجے خصوصی طور پر معذور افراد اور حسّاسیت (Sensory sensitivity) رکھنے والے شہریوں کے لیے کم رش اور پورسکون ماحول میں شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔

21 پلس نائٹس (21+ Nights): بڑے بالغوں کے لیے خصوصی نائٹس 10 دسمبر اور 17 دسمبر کو منعقد کی جائیں گی۔

لائٹ اسکیپ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور شہری برکلن بوٹینک گارڈن کی آفیشل ویب سائٹ سے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔