لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

‘اپیک’ (APPAC) نےٹاؤن آف نارتھ ہیمپسٹڈ سپروائزرکیلئےشان میک کارتھی کی باضابطہ حمایت کااعلان کردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / لانگ آئی لینڈ (ویب ڈیسک): امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) نے لانگ آئی لینڈ، نیویارک کی اہم کاؤنٹی نساؤ (Nassau County) کے ‘ٹاؤن آف نارتھ ہیمپسٹڈ’ (Town of North Hempstead) سے سپروائزر کی نشست کے لیے پورتھ واشنگٹن کے پولس کمشنر اور سابق چیف شان میک کارتھی (Sean McCarthy) کی باضابطہ حمایت (Endorsement) کا اعلان کر دیا ہے۔

2026 کے الیکشن سائیکل کے تحت لانگ آئی لینڈ کی مقامی سیاست میں اسے ایک اہم اور اسٹریٹجک اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نارتھ ہیمپسٹڈ میں مقیم پاکستانی، مسلمان اور دیگر اقلیتی ووٹرز کی حمایت شان میک کارتھی کو حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) امریکہ بھر میں پاکستانی نژاد شہریوں کے سیاسی، معاشی اور شہری حقوق کے تحفظ اور مقامی و وفاقی سطح پر ان کی مؤثر نمائندگی کے لیے کام کرتی ہے۔

شان میک کارتھی نساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 33 سالہ طویل ترین سروس کا تجربہ رکھتے ہیں اور اس وقت پورٹ واشنگٹن ڈسٹرکٹ کے پولس کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ مقامی حکومت میں شفافیت، جوابدہی اور کمیونٹی کے مسائل کے فوری حل کے لیے متحرک ہیں۔

APPAC کی جانب سے باضابطہ توثیق ملنے سے شان میک کارتھی کی انتخابی مہم کو مقامی پاکستانی اور اقلیتی برادری کی جانب سے بھرپور انتخابی اور سیاسی تعاون حاصل ہوگا۔