لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

الاسکاسینیٹ الیکشن میں بڑاتنازع:ڈیموکریٹ امیدوارمیری پیلٹولاکی مہم کےخلاف مجرمانہ تحقیقات کاحکم

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اینکریج / الاسکا (ویب ڈیسک): الاسکا کے مڈٹرم انتخابی معرکے میں ایک غیر معمولی قانونی اور سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ الاسکا کے ریپبلکن گورنر مائیک ڈنلیوی (Mike Dunleavy) نے ڈیموکریٹک سینیٹ امیدوار میری پیلٹولا (Mary Peltola) کی انتخابی مہم کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تحقیقات کا مقصد یہ تعئین کرنا ہے کہ آیا پیلٹولا کی ٹیم نے ووٹرز کو دھوکہ دینے اور حریف امیدوار کے ووٹ کاٹنے کے لیے مجرمانہ یا سول قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ریپبلکنز کا الزام ہے کہ پیلٹولا کی مہم اور ڈیموکریٹک سینیٹوریل کمپین کمیٹی (DSCC) نے موجودہ ریپبلکن سینیٹر ڈین ایس سلیوان (Dan S. Sullivan) کو زک پہنچانے کے لیے ‘ڈین جے سلیوان’ (Dan J. Sullivan) نامی ایک ریٹائرڈ عام شہری کو میدان میں اتارا تاکہ ووٹرز نام کی مشابہت کی وجہ سے گمراہ ہو سکیں۔

گورنر مائیک ڈنلیوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا: “جان بوجھ کر ووٹرز کو دھوکہ دے کر کسی اور کے حق میں ووٹ ڈلوانا انتخابات کی شفافیت پر حملہ ہے۔ قانون توڑنے والی کسی بھی شخصیت یا تنظیم کو جوابدہ بنایا جائے گا”۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی اور پیلٹولا کی سابقہ ٹیم کے پیغامات اور ٹیکسٹ مائیکرو ڈاکیومنٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے الاسکا میں ‘ڈین سلیوان’ نامی دیگر افراد کی تلاش کی اور انہیں الیکشن لڑنے پر اکسایا۔

اگرچہ پیلٹولا کی موجودہ کمپین نے اس میں براہِ راست ملوث ہونے کی تردید کی ہے، لیکن سابقہ آفیشلز کے بیانات نے اس معاملے کو سنگین بنا دیا ہے۔