Netflix vs Paramount: $82B and $108B Bids Battle for Warner Bros

نیٹ فلکس فی شیئر 27.75 ڈالر جبکہ پیراماؤنٹ 30 ڈالر فی شیئر کی پیشکش کر رہا ہے۔

Editor News

نیویارک/لندن: نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو ٹیڈ سارانڈوس نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وارنر برادرز کی خریداری کے لیے ان کی بولی حریف کمپنی پیراماؤنٹ (Paramount) سے زیادہ بہتر ہے، کیونکہ یہ انڈسٹری میں ترقی کا باعث بنے گی۔

ٹیڈ سارانڈوس کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس 82.7 ارب ڈالر کی پیشکش کے ذریعے ایک ایسا مووی اسٹودیو اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک خرید رہا ہے جو ان کے پاس پہلے موجود نہیں، جس سے مارکیٹ میں وسعت آئے گی۔

دوسری جانب پیراماؤنٹ نے 108.4 ارب ڈالر کی بڑی پیشکش کر رکھی ہے، تاہم سارانڈوس کا کہنا ہے کہ پیراماؤنٹ کا منصوبہ اخراجات میں بھاری کٹوتیوں پر مبنی ہے جو انڈسٹری کو چھوٹا کر دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ ممبر سوسن رائس کو نکالنے کی دھمکی پر سارانڈوس نے واضح کیا کہ یہ ایک “کاروباری سودا ہے، سیاسی نہیں”۔ وہ سوشل میڈیا پر بہت کچھ کہتے رہتے ہیں۔

مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون نے اس ڈیل کو سینما کے مستقبل کے لیے “تباہ کن” قرار دیا تھا، جس کے جواب میں سارانڈوس نے انہیں “غیر مخلص” قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ فلکس کے صارفین سینما جانے والوں سے کہیں زیادہ فلمیں دیکھتے ہیں۔

نیٹ فلکس فی شیئر 27.75 ڈالر جبکہ پیراماؤنٹ 30 ڈالر فی شیئر کی پیشکش کر رہا ہے۔ وارنر برادرز کے شیئر ہولڈرز اگلے ماہ اس ڈیل پر ووٹنگ کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *