لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

نیویارک میں دنیاکی سب سےبڑی’لیگوفیفاورلڈ کپ ٹرافی’کی رونمائی، مداحوں کاتانتھاندھ گیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (Rockefeller Plaza New York): فیفا ورلڈ کپ 2026 (FIFA World Cup 2026) کے جوش و خروش کے درمیان نیویارک سٹی میں دنیا کی سب سے بڑی لیگو فیفا ورلڈ کپ ٹرافی (LEGO FIFA World Cup Trophy) کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ یہ دیوہیکل اور شاندار شاہکار ‘لیگو گروپ’ اور فیفا کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

8.47 میٹر (تقریباً 28 فٹ) اونچی اس نقل (Replica) کو اب تک بننے والا دنیا کا سب سے بڑا موبائل لیگو اسٹرکچر تسلیم کیا گیا ہے۔ نیویارک کے مشہور راک فیلر پلازہ (Rockefeller Plaza) میں منعقدہ تقریب کے دوران برازیل کے سابق ورلڈ کپ ونر کپتان کافو (Cafu) نے دنیا بھر سے آئے مداحوں کے ساتھ مل کر اس ٹرافی کے آخری بلاکس لگا کر اسے مکمل کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کافو نے کہا: “فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کھیلوں کی دنیا کی سب سے مشہور علامتوں میں سے ایک ہے۔ اسے لیگو برکس (LEGO bricks) سے اس طرح بنتے دیکھنا واقعی ناقابل یقین ہے۔”

اس شاندار پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے 59 ڈیزائنرز، انجینئرز اور بلڈرز پر مشتمل ٹیم نے جمہوریہ چیک (Czech Republic) کی ایک فیکٹری میں 7,000 گھنٹے سے زیادہ وقت تک کام کیا۔

کل بلاکس: یہ ٹرافی 13 لاکھ 60 ہزار سے زائد لیگو برکس سے بنائی گئی ہے۔

وزن: اس کا وزن تقریباً 4.2 ٹن ہے، اور اس کے اندرونی حصے کو مضبوط رکھنے کے لیے اسٹیل کا فریم استعمال کیا گیا ہے۔

منتقلی: نیویارک لانے کے لیے اسے 16 مختلف حصوں میں تیار کیا گیا اور یہاں لا کر اسے اسمبل کیا گیا۔

یہ دیوہیکل ٹرافی راک فیلر پلازہ میں قائم نئے ‘لیگو فین زون’ (LEGO Fan Zone) کا مرکزِ نگاہ ہے، جہاں یہ 6 جولائی سے 19 جولائی 2026 تک عوام کے لیے بالکل مفت ڈسپلے پر رہے گی۔ یہاں آنے والے شائقین کے لیے مختلف سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں، جہاں وہ خود لیگو بلڈنگ کر سکتے ہیں اور اپنے کسٹم منی فیگرز (Minifigures) بنا سکتے ہیں۔

اس مہم کے حصے کے طور پر کمپنی نے اپنے خصوصی “LEGO Editions” بھی متعارف کروائے ہیں، جن میں فٹبال اسٹارز لیونل میسی (Lionel Messi)، کرسٹینالڈو (Cristiano Ronaldo)، کائلان ایمباپے (Kylian Mbappé) اور ونیشیئس جونیئر (Vinícius Júnior) سے متاثر لمیٹڈ ایڈیشن لیگو گڑیا شامل ہیں۔