لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

مصر پہلی بارورلڈکپ ناک آؤٹ مرحلےکامیچ جیت گیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ڈیلس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 (FIFA World Cup 2026) میں مصر کی ٹیم نے آسٹریلیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

اس بے مثال کامیابی کے بعد مصر نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے (Knockout Stage) کا کوئی میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

امریکی شہر ڈیلس میں کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں مصر نے آسٹریلیا کو قابو کیا۔ یہ کامیابی مصری فٹبال کے لیے اس لیے بھی تاریخی ہے کیونکہ ٹیم نے نہ صرف پہلی بار ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج میں فتوحات حاصل کیں بلکہ 1934 کے بعد پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی بھی ممکن بنائی۔

مصر کی اس شاندار جیت میں ان کے 34 سالہ کپتان اور اسٹار فارورڈ محمد صلاح (Mohamed Salah) نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے انتہائی دباؤ والے لمحات میں محمد صلاح نے انتہائی خوبصورت ‘پنینکا اسٹائل’ (Panenka) میں گول داغ کر سب کو حیران کر دیا۔ مصر نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اپنی چاروں پنالٹیز کو گول میں تبدیل کیا۔

دوسری جانب، آسٹریلیا کی ٹیم دباؤ برقرار نہ رکھ سکی۔ آسٹریلیا کے ہیری ساؤٹر (Harry Souttar) اور نوجوان کھلاڑی لوکاس ہیرنگٹن (Lucas Herrington) اپنی پنالٹیز ضائع کر بیٹھے، جس کا بھرپور فائدہ مصر کو ملا اور وہ میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔

اس تاریخی کامیابی کے فوری بعد جب محمد صلاح بی بی سی (BBC) سے گفتگو کے لیے آئے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔

محمد صلاح کا یہ روتا ہوا اور جذباتی انداز دُنیا بھر کے فٹبال شائقین کے دلوں کو چھو گیا اور اسے اس ورلڈ کپ کا سب سے یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی اب پری کوارٹر فائنل میں مصر کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔