لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

بروکلین میں کوڑےسےپاک سڑکوں کاآغاز:میئر ظہران ممدانی نےپہلے’ایمپائر بنز’کاافتتاح کردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

تاریخ: 29اکتوبر| گارڈن پلیس ، بروکلن

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے میئر ظہران کوامے ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) اور شعبہ صفائی (DSNY) کے کمشنر گریگوری اینڈرسن (Gregory Anderson) نے بروکلین میں پہلے رہائشی ‘ایمپائر بنز’ (Empire Bins) نصب کر کے شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کوڑے کے ڈھیروں سے پاک کرنے کے عزم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت بروکلین کمیونٹی ڈسٹرکٹ 2 میں 700 سے زائد مخصوص کنٹینرز نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ رواں سال خزان کے اختتام تک پورے ڈسٹرکٹ کو کوڑے کے شاپروں سے پاک کر دیا جائے گا۔

میئر ظہران ممدانی نے اس پیشرفت کو شہر کی صفائی میں اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیویارکرز ایک طویل عرصے سے سڑکوں پر لگے کوڑے کے ڈھیروں، بدبو اور چوہوں کی بھرپائی سے تنگ آ چکے تھے.

تاہم ایمپائر بنز کی تنصیب سے نہ صرف سڑکیں صاف ہوں گی بلکہ شعبہ صفائی کے عملے کے لیے کام کرنا بھی آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔ کمشنر گریگوری اینڈرسن نے واضح کیا کہ ویسٹ ہارلم میں کامیاب تجربے کے بعد یہ اقدام نیویارک کے شہری نقشے کو تبدیل کرنے کا باقاعدہ آغاز ہے، جس کے تحت 30 یا اس سے زائد اپارٹمنٹس والی عمارتوں کے باہر یہ بنز لگائے جائیں گے۔

بروکلین ڈسٹرکٹ 2 کے بعد انتظامیہ نے 2027 تک اس پروگرام کو برونکس، کوئینز، مین ہیٹن اور اسٹیٹن آئی لینڈ کی مزید 6 کمیونٹی ڈسٹرکٹس میں وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں 6,500 سے زائد ایمپائر بنز نصب کیے جائیں گے۔ سٹی انتظامیہ کا حتمی ہدف 2031 کے اختتام تک پورے نیویارک شہر میں کنٹینرائزیشن سسٹم مکمل کرنا ہے۔

بروکلین کے مقامی رہنماؤں، کونسل ممبران اور 32BJ یونین کے نمائندوں نے اس اقدام کو مزدوروں، شہریوں اور عوامی صحت کے لیے ایک تاریخی فتح قرار دیا ہے۔