لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

معروف امریکی گلوکاربیلی جوئل دماغی عارضے میں مبتلا، ڈاکٹروں نےلائیوپرفارمنس سےروک دیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): عالمگیر شہرت یافتہ امریکی گلوکار اور سنگیتی اساطیر بیلی جوئل (Billy Joel) نے انکشاف کیا ہے کہ دماغی بیماری کے باعث ان کے نیورولوجسٹس نے انہیں گاڑی چلانے اور اسٹیج پر لائیو پرفارم کرنے سے سختی سے منع کر دیا ہے

۔ 77 سالہ بیلی جوئل ‘نارمل پریشر ہائیڈروسیفالس’ (Normal Pressure Hydrocephalus – NPH) نامی پیچیدہ دماغی عارضے میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ان کے توازن، بینائی، سماعت اور یادداشت پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

‘دی ہالی ووڈ رپورٹر’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بیلی جوئل نے اپنی صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ “مجھے نارمل پریشر ہائیڈروسیفالس نامی بیماری ہے، جسے پہلے دماغ میں پانی بھر جانا کہا جاتا تھا۔ یہ آپ کے توازن، بینائی، سماعت اور یادداشت کو متاثر کرتی ہے۔ تاہم میں بہتر محسوس کر رہا ہوں”۔

ستمبر میں بیلی جوئل کی ایک کامیاب سرجری کی گئی تھی جس کے دوران ان کے سر میں ایک ‘شنٹ’ (Shunt) لگایا گیا تھا تاکہ دماغ سے اضافی مادہ خارج ہو سکے اور دباؤ کم کیا جا سکے۔ سرجری کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ یہ عارضہ سننے میں جتنا خوفناک لگتا ہے، ان کے معاملے میں اتنا شدید نہیں ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ کبھی میوزک ٹورز کریں گے، تو بیلی جوئل نے کہا کہ “مجھے مزید ٹیسٹس کروانے ہوں گے۔ فی الحال مجھے گاڑی چلانے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔ نیورولوجسٹس کا کہنا ہے کہ ہر بار جب میں اسٹیج پر پرفارم کرتا ہوں، تو یہ دماغ پر ایک صدمے (Concussion) کی طرح اثر انداز ہوتا ہے”۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ ٹیسٹس کا نتیجہ مثبت آنے پر وہ دوبارہ اسٹیج پر لوٹیں گے۔

واضح رہے جانز ہاپکنز اسکول آف میڈیسن کے مطابق NPH ایک ایسا عارضہ ہے جس میں دماغ کے خانوں (Ventricles) میں سیال مادہ (Cerebrospinal fluid) جمع ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ دماغی سوجن، چوٹ یا انفیکشن ہو سکتی ہے۔ اس کی بنیادی علامات میں چلنے پھرنے میں دشواری، توازن کا بگڑنا اور یادداشت پر اثر پڑنا شامل ہے۔