لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوام متحدہ میں اہم سفارتی ملاقات:بین الاقوامی بقایاجات کےمیکانزم کی صدرگاتی سنتانا کی پاکستانی مندوب عثمان جدون سےملاقات

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک : اقوام متحدہ میں انٹرنیشنل ریزیجول میکانزم فار کریمنل ٹریبیونلز (UNIRMCT) کی صدر محترمہ گاتی سنتانا (Gatti Santana) نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جادوں سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان میکانزم کے امور، قانونی ذمے داریوں کی تکمیل اور بقایا جات کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر گاتی سنتانا نے پاکستانی مندوب کو میکانزم کے بقایا امور کی جلد منتقلی اور اس کے کام کے حتمی انصرام (Early Transfer and Conclusion) کے حوالے سے تیار کردہ تجاویز پر بریفنگ دی۔ انہوں نے عالمی عدالتوں اور ٹریبیونلز کے بقایا کام کو نمٹانے کے لیے رکن ممالک کے تعاون کو سراہا۔

صدر گاتی سنتانا نے سفیر عثمان جادوں کو آگاہ کیا کہ میکانزم اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے اور اس کے بچ جانے والے قانونی فرائض اور ریکارڈ کی منتقلی کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے وفد نے بین الاقوامی قانون کی بالادستی، احتساب اور منصفانہ نظامِ عدل کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ سفیر عثمان جادوں نے اس موقع پر میکانزم کی کارروائیوں اور تجاویز کا بغور جائزہ لیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے احتساب کے عمل کو شفافیت کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔