لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوامِ متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوٹیرس کی جی ایچ کیومیں فیلڈمارشل سیدعاصم منیر سےاہم ملاقات

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

راولپنڈی (ویب ڈیسک): اقوامِ متحدہ (UN) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس (Antonio Guterres) نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں اقوامِ متحدہ کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ گفتگو میں علاقائی استحکام، تنازعہ جموں و کشمیر، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے (IWT) کی مسلسل معطلی اور افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے خدشات کا احاطہ بھی کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز (UN Peacekeeping Missions) میں پاکستان کی افواج کی نمایاں خدمات کو اجاگر کیا۔

آرمی چیف نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی قیادت میں عالمی امن، استحکام اور انسانی ہمدردی کے تعاون میں اقوامِ متحدہ کے مثبت کردار کو سراہا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی دستوں کے کردار کی تعریف کی۔

انتونیو گوٹیرس نے بین الاقوامی امن و سیکیورٹی کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔