لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک پولیس کےڈٹیکٹوپرچھریوں سےحملہ کرنے والےدومفرورملزمان میساچوسٹس سےگرفتار

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک / برونکس: نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے ایک آف ڈیوٹی ڈٹیکٹو پر برونکس میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران چھریوں کے پے در پے وار کر کے فرار ہونے والے غیر قانونی تارکینِ وطن ملزمان کو میساچوسٹس کے ایک مکان کے بیسمنٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان، 25 سالہ ڈی اینجلو کارابالو (D’Angelo Caraballo) اور 24 سالہ سنیڈر میجیا (Sneider Mejia)، کا تعلق ڈومینیکن ریپبلک سے ہے اور وہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

امریکی مارشلز سروس (US Marshals) نے رات گئے میساچوسٹس کی کاؤنٹی لن (Lynn) میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو اقدامِ قتل (Attempted Murder) کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے کے لیے نیویارک واپس منتقل کیا جائے گا۔

جمعہ کے روز برونکس کی 44 ویں پریسنکٹ کے ڈٹیکٹو جوس مرسیڈیز (Jose Mercedes) پر الیکٹرک بائیک (E-bike) پر سوار ملزمان نے دن دہاڑے حملہ کر کے ان کی سونے کی چین چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے افسر پر چھری کے 7 وار کیے اورانہیں خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

خوش قسمتی سے چھری کے وار جسم کے حساس اعضاء پر نہ لگے، جس کے باعث افسر کی جان بچ گئی۔ انہیں جیکوبی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں سے علاج کے بعد انہیں پیر کے روز ڈسچارج کر دیا گیا۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکرٹری مارک وین ملن (Markwayne Mullin) نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملزمان بائیڈن انتظامیہ کے دوران غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے تھے اور نیویارک میں متعدد بار مختلف جرائم میں گرفتار ہونے کے باوجود ‘سنکچوئری سٹی’ (Sanctuary City) کے نرم قوانین اور ICE کے ساتھ عدم تعاون کے باعث رہا کر دیے گئے تھے۔

یو ایس مارشل رکی جے پٹیل نے کہا کہ “قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پرتشدد حملہ کرنے والوں کے لیے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ہم قانون شکن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے ہر وقت متحد ہیں۔”