نیویارک / واشنگٹن: اگر آپ نے 5 ستمبر 2017 سے 12 فروری 2026 کے درمیان ای کامرس ویب سائٹ ‘ایمیزون’ (Amazon) پر کسی مصنوعات کی واپسی (Return) شروع کی تھی یا ریفنڈ کی درخواست کی تھی، تو آپ کو بھی پیسے مل سکتے ہیں۔
ایمیزون نے ان الزامات کو حل کرنے کے لیے 309.5 ملین ڈالر (تقریباً 30 کروڑ 95 لاکھ ڈالر) کے کلاس ایکشن سیٹلمنٹ (Class Action Settlement) پر اتفاق کر لیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی نے واپسی پر صارفین کو ان کے پورے اور صحیح ریفنڈ فراہم نہیں کیے تھے۔
اہلیت کا معیار (Eligibility): وہ تمام صارفین جنہوں نے طے شدہ تاریخوں کے درمیان ریفنڈ کی درخواست کی تھی اور:
انہیں ریفنڈ بالکل موصول نہیں ہوا،
غلط یا تاخیر سے ریفنڈ ملا،
یا ریفنڈ ملنے کے بعد مصنوعات واپس کرنے کے باوجود ان کے اکاؤنٹ سے دوبارہ غلط رقم کاٹ لی گئی۔
متاثرہ صارفین (Class Members) کو اپنا کلیم جمع کروانے کے لیے 1 دسمبر 2026 تک کی مہلت دی گئی ہے۔
فی الحال ہر صارف کو ملنے والی ادائیگی کی رقم مقرر نہیں کی گئی ہے اور یہ جمع کروائے گئے کل کلیمز پر منحصر ہوگی۔
قانونی معاہدے کے تحت ایمیزون نے اپنی جانب سے کسی بھی قسم کی غلطی یا سست روی کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا ہے۔





