لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک: ٹریننگ کےدوران اچانک گرنےوالااین وائی پی ڈی کانوجوان ریکروٹ ہسپتال میں چل بسا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک : نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کا ایک نیا پروبیشنری پولیس افسر کوئینز میں واقع پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران اچانک زمین پر گرنے کے بعد جاں بحق ہو گیا ہے۔ واقعے کی تصدیق پولیس بینیولنٹ ایسوسی ایشن (PBA) کی جانب سے کی گئی ہے۔

این وائی پی ڈی نے جاں بحق ہونے والے افسر کی شناخت کمیر لوباریا (Kamir Loubarria) کے نام سے کی ہے، جنہوں نے رواں برس اپریل میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، کمیر لوباریا کوئینز میں واقع ‘اسٹیو ڈی میکڈونلڈ پولیس اکیڈمی’ میں جسمانی تربیتی مشقوں کے دوران اچانک گر پڑے۔

طبی امداد اور اعلیٰ حکام کی آمد: انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں این وائی پی ڈی کی کمشنر جیسیکا ٹش (Jessica Tisch) اور میئر زوہران ممدانی نے بھی ان کی عیادت کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پی بی اے (PBA) کے صدر پیٹرک ہینڈری نے سوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے بھائی پولیس افسر کی ٹریننگ کے دوران موت کے بعد ہم سب کے دل غمزدہ ہیں۔ کمیر نے اپنے کریئر کے آغاز میں ہی نیویارک کے شہریوں کی حفاظت کا راستہ چن کر خود کو ایک ہیرو ثابت کر دیا تھا۔”

این وائی پی ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ پورا ڈیپارٹمنٹ اس عظیم نقصان پر سوگوار ہے۔ فی الحال کمیر لوباریا کی موت کی برائے راست وجوہات اور حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔