لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں دوفائرنگ کےواقعات میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر25 ہزارڈالرانعام کااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک شہر میں دو مختلف فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزم کی تلاش میں شدت آ گئی ہے، جس کے بعد امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (FBI) نے ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والی معلومات پر 25,000 ڈالر کے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

ایف بی آئی اور نیویارک پولیس کے مطابق ملزم خیسوس اکوسٹا (Jesus Acosta) پر دو مختلف مقامات پر گولیاں چلانے کا الزام ہے۔

ملزم پر پیر کی دیر رات برونکس کے ایک ڈیلی (کریانہ اسٹور) کے اندر ایک شخص کے سینے میں گولی مارنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ وہ اتوار کی رات براؤنزوِل میں دو افراد پر فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم اس وقت پیرول پر ہے اور اس کے متعلقہ پیرول دفتر نے ہی ان دونوں فائرنگ کے واقعات میں اس کی شناخت کی تصدیق کی ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات رکھنے والے افراد ایف بی آئی کی ہیلپ لائن 1-800-CALL-FBI یا نیویارک پولیس (NYPD) کو 8477-577-800-1 پر اطلاع دیں یا آن لائن ٹپس جمع کروائیں۔