نیویارک: نیویارک شہر کے علاقے برونکس میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں نیویارک پولیس (NYPD) کے دو اہلکار زخمی ہو گئے جب ان کی سرکاری گاڑی حادثے کے بعد الٹ گئی।
پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 1:02 بجے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق دونوں اہلکار برکلا ایکسپریس وے (Bruckner Expressway) پر ایسٹ 144th اسٹریٹ کے قریب ایک سرکاری نشان زدہ گاڑی میں موجود تھے، جب پیچھے سے آنے والی ایک بی ایم ڈبلیو (BMW) کار نے انہیں ٹکر مار دی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
این وائی پی ڈی کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات اور وجوہات معلوم کرنے کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حادثے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والے افراد کرائم اسٹاپرز کی ہیلپ لائن 8477-577-800-1 پر رابطہ کریں یا ان کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے اطلاع دیں۔





