لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ایسٹوریامیں فائرنگ سے2 افرادزخمی،ملزمان کی تلاش جاری

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی ریاست نیویارک کے علاقے ایسٹوریا میں بدھ کی صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 1:34 بجے 36-28 سٹین وے سٹریٹ کے قریب پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 21 سالہ نوجوان کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی، جبکہ 19 سالہ نوجوان کے دائیں بازو اور بائیں ٹانگ پر گولیاں لگیں۔ دونوں زخمیوں کو نجی گاڑی کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے متعدد مسلح افراد کی تلاش جاری ہے جنہوں نے سیاہ رنگ کے کپڑے اور سکی ماسک (مُنہ چھپانے والے ماسک) پہن رکھے تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔