لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

سابق فوجیوں اوران کےاہل خانہ کیلئےسنہری موقع:برونکس میں’ویٹرنزفرسٹ جاب فیئر‘کا انعقاد

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): ملک و قوم کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے والے سابق فوجی اہلکاروں (Veterans)، ریٹائر ہونے والے سروس ممبرز اور ان کے اہل خانہ کے لیے روزگار کے نئے مواقع سامنے آ گئے ہیں۔ برونکس میں منگل کے روز ایک خاص ’ویٹرنز فرسٹ جاب فیئر‘ (Veterans First Job Fair) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ جاب فیئر منگل کے روز دوپہر 1:00 بجے سے دوپہر 4:00 بجے تک ‘جیمز جے پیٹرز وی اے میڈیکل سینٹر’ (130 West Kingsbridge Rd) میں منعقد ہوگا۔ یہ ایونٹ نہ صرف سابق فوجیوں کے لیے ہے بلکہ فوج سے سول لائف میں منتقل ہونے والے سروس ممبرز اور ملٹری فیملیز کے لیے بھی کھلا ہے۔

اس جاب فیئر میں وفاقی (Federal)، ریاستی (State) اور مقامی سرکاری اداروں کے نمائندے اہل امیدواروں کی تلاش میں موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کی متعدد بڑی کمپنیاں اور کاروبار بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔

شائقین کو پروفیشنل انداز (Dress to impress) میں آنے اور اپنی سی وی (Resume) کی متعدد کاپیاں ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاب کے خواہش مند افراد کو وقت سے پہلے رجسٹریشن کرانے کی تاکید کی گئی ہے، جس کی آخری تاریخ اتوار ہے۔

اس ایونٹ کا انعقاد برونکس بورو پریذیڈنٹ وینیسا ایل گبسن کا دفتر، نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف لیبر، برونکس بورو ویٹرنز ایڈوائزری کونسل اور جیمز جے پیٹرز وی اے میڈیکل سینٹر مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
https://shorturl.at/pa93m