لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

فیفاصدرجیانی انفینٹینوکاارجنٹینافٹبال فیڈریشن کوبھیجاگیا خط منظرعام پرآگیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو کی جانب سے ارجنٹینا فٹ بال فیڈریشن کے صدر کلاڈیو تاپیا کو بھیجا گیا خط منظر عام پر آ گیا ہے۔ یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیفا اسپین کے خلاف فائنل میچ کے اختتام پر گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی باضابطہ تحقیقات کر رہا ہے۔

اپنے خط میں فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے 19 جولائی 2026 کو کھیلے گئے فائنل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا:

“ارجنٹینا نے اسپین کے خلاف ایک سنسنی خیز فائنل کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سلور میڈل حاصل کیا۔ میں ارجنٹائن فٹ بال کی اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ ارجنٹینا کی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کا سبب بنی۔ کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کی محنت، پیشہ ورانہ انداز اور کھیل سے محبت ہی اس کامیابی کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں اضافی وقت کے دوران اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد گراؤنڈ میں ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا تھا:

تقریب کا بائیکاٹ: ہسپانوی ٹیم کی ٹرافی اٹھانے کی تقریب کے وقت ارجنٹینا کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے پیٹھ موڑ لی تھی۔

کھلاڑیوں میں ہاتھا پائی: میچ ختم ہوتے ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان باقاعدہ ہاتھا پائی کا واقعہ بھی پیش آیا، جس کی فیفا فی الوقت تفتیش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے اختتام پر میڈل ہولڈرز ٹیموں کو فیفا کی جانب سے رسمی مبارکباد کے خطوط بھیجنا ایک دیرینہ روایت ہے۔