لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

بیلنگھم نےریفری کےفیصلوں کو’شرمناک’قراردے دیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اٹلانٹا (ویب ڈیسک): فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کے بعد انگلش مڈفیلڈر اور ریئل میڈرڈ کے اسٹار جوڈ بیلنگھم اور ریفری اسماعیل الفتھ کے درمیان تلخ کلامی کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

میچ کے اختتام پر جاری ہونے والی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایونٹ میں انگلینڈ کے لیے 7 گول کرنے والے بیلنگھم نے ریفری فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کے کچھ فیصلے انتہائی شرمناک تھے”۔

میچ کے بعد ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے فتح کا جشن مناتے ہوئے تنازع کھڑا کر دیا اور ‘فاک لینڈ جزائر ارجنٹائن کا حصہ ہیں’ کے نعروں پر مبنی سیاسی بینر لہرایا، جس پر فیفا نے تادیبی کارروائی (Disciplinary Action) کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس دوران بیلنگھم اور ارجنٹائنی کھلاڑیوں بالخصوص کرسٹین رومیرو، ویلنٹن بارکو اور نیکولس اوٹامینڈی کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

ارجنٹائنی ٹیم کے اس جارحانہ رویے اور میدان میں خراب رویے کے باعث ان کے کپتان لیونل میسی کی مقبولیت کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔ یوگَو (YouGov) کے حالیہ سروے کے مطابق برطانیہ میں میسی کی مقبولیت کا گراف +46 سے گر کر منفی 15 (-15) پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں انہیں اسپین کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔