نیویارک: فٹ بال کی دنیا کا سب سے بڑا معرکہ آج سجے گا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سنسنی خیز اور تاریخی فائنل آج نصف شب نیو جرسی (نیویارک) میں ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس فائنل مقابلے میں ارجنٹائن کے لیجنڈری کھلاڑی لیونل میسی اور اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یمال شائقینِ فٹ بال کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
نیو جرسی کے اسٹیڈیم میں فائنل کِک آف سے قبل ایک انتہائی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، جس میں شاندار ثقافتی پرفارمنسز پیش کی جائیں گی۔ پری میچ تقریب کے مرکزی فنکار نامور امریکی گلوکار اور ریپر پوسٹ میلون ہوں گے، جبکہ ای جی او ٹی (EGOT) ایوارڈ یافتہ گلوکارہ جینیفر ہڈسن قومی ترانہ پیش کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔
کھیل کے ہاف ٹائم شو کو بھی یادگار بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا، جنوبی کوریا کا مقبول ترین بوائے بینڈ بی ٹی ایس (BTS)، نائجیرین گلوکار برنا بوائے اور وینزویلا کے معروف آرکسٹرا کنڈکٹر گستاوو دودامل اپنی پرفارمنسز سے اسٹیڈیم میں سحر طاری کریں گے۔
فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (FIFA) نے فائنل کے لیے ایک تاریخی سرپرائز کا اعلان کیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فاتح کو روایتی سنہری ٹرافی اور طلائی تمغوں کے ساتھ ساتھ پہلی بار خصوصی ‘چیمپئن شپ رِنگز’ (Championship Rings) بھی دی جائیں گی۔ فیفا ٹورنامنٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ فاتح ٹیم کو اس نوعیت کے خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔





