Zohran Mamdani Launches Office of Curb Management in NYC

Atif Khan

نیویارک: میئر زوہران کوامے ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) اور ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (NYC DOT) کے کمشنر مائیک فلن نے آج نیویارک کی سڑکوں کو جدید بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم کا اعلان کیا ہے۔ شہر کی 6,300 میل طویل سڑکوں اور تقریباً 30 لاکھ پارکنگ کی جگہوں کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے ایک نیا ادارہ “Office of Curb Management” قائم کر دیا گیا ہے۔

اس نئے دفتر کا بنیادی مقصد سڑکوں کے کناروں (Curb Space) کے استعمال کو 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔ میئر ممدانی نے اس موقع پر کہا:”ہماری سڑکیں سب کے لیے ہیں—سائیکل سواروں اور ڈرائیوروں سے لے کر صفائی کے کارکنوں اور ڈیلیوری ورکرز تک۔ یہ نیا دفتر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہماری سڑکوں کے کنارے جدید نیویارک کی ضروریات پوری کر سکیں۔”

آفس آف کرب مینجمنٹ جن امور کی نگرانی کرے گا ان میں سڑکوں پر بے جا رش اور ڈبل پارکنگ کے مسئلے کو حل کرنا، ڈیلیوری گاڑیوں کے لیے مخصوص جگہوں کا قیام تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

جبکہ سڑکوں کے کناروں پر بائیک پارکنگ اور ہوٹلوں کے آؤٹ ڈور بیٹھنے کے انتظام کو منظم کرنا۔کچرے کی منتقلی (Waste Containerization): سڑکوں پر کچرے کے ڈبوں کی بہتر ترتیب تاکہ صفائی برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہواگی

ڈی او ٹی کمشنر Mike Flynn نے بتایا کہ نیویارک میں پارکنگ کے قوانین 1950 کے بعد سے صحیح معنوں میں تبدیل نہیں ہوئے تھے، جس کی وجہ سے اکثر سڑکوں پر افراتفری کا سماں رہتا تھا۔ اب اس نئے شعبے کے ذریعے مختلف ٹیموں کو یکجا کر کے ایک مرکزی پالیسی بنائی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ، انتظامیہ نے Office of Livable Streets اور Cycling and Micromobility جیسے یونٹس بھی بنائے ہیں تاکہ پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *