نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81ویں اجلاس کے سلسلے میں دنیا بھر کے اعلیٰ رہنماؤں کی آمد کے پیشِ نظر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) نے شہر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں این وائی پی ڈی کا خصوصی بم اسکواڈ (Bomb Squad) بھی آپریشنل سیکیورٹی پلان کے تحت میدان میں اتر آیا ہے۔نیویارک پولیس کے ترجمان کے مطابق، بم اسکواد کی ٹیمیں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے اطراف، اہم ہوٹلوں، سفارتی راستوں اور عوامی مقامات پر 24 گھنٹے تعینات رہیں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا مشکوک اشیاء سے شہر کو محفوظ رکھا جا سکے۔
شہریوں کے لیے اہم ہدایات اور ہیلپ لائن:
پولیس انتظامیہ نے نیویارک کے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور سیکیورٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔
مشکوک سرگرمی کی اطلاع: پولیس نے اپنا روایتی سلوگن “See Something, Say Something” (کچھ مشکوک دیکھیں تو فوراً بتائیں) دہرا دیا ہے۔
ایمرجنسی نمبر: کسی بھی فوری اور اضطراری صورتحال کی صورت میں 911 پر کال کریں۔
مشکوک سرگرمی رپورٹنگ نمبر: غیر ایمرجنسی مشکوک اشیاء یا سرگرمیوں کی رپورٹ کے لیے 1-888-NYC-SAFE (1-888-692-7233) ڈائل کریں۔
پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیویارک شہریوں اور عالمی رہنماؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔





