نیویارک: نیویارک کے مشہور علاقے ہارلم میں یکوار پھر ثقافتی رنگ بکھرنے کو تیار ہیں۔ 57ویں سالانہ ‘افریقن امریکن ڈے پریڈ’ (African American Day Parade) کے موقع پر ہارلم کی سڑکیں شہریوں اور سیاحوں کے ہجوم سے پر ہوں گی۔
1968 میں شروع کی جانے والی یہ پریڈ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں افریقی نژاد امریکی ثقافت کے سب سے بڑے اور تاریخی ترین تہواروں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس تاریخ ساز پریڈ میں ماضی میں ایڈم کلیٹن پاول جونیئر، شرلی چشولم، ال شارپٹن اور جیسی جیکسن جیسی معروف شخصیات بطور ‘گرینڈ مارشل’ شرکت کر چکی ہیں۔
پریڈ کا باقاعدہ آغاز دوپہر 12:30 بجے ہوگا جو شام 6:00 بجے تک جاری رہے گی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی جانب سے درج ذیل سڑکوں اور راستوں کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند کیا گیا ہے:
ویسٹ 110تھ اسٹریٹ اور ویسٹ 114تھ اسٹریٹ کے درمیان ایڈم کلیٹن پاول جونیئر بلیوارڈ۔
فریڈرک ڈوگلس بلیوارڈ اور لینکس ایونیو کے درمیان ویسٹ 110تھ سے ویسٹ 115تھ اسٹریٹ۔
ویسٹ 113تھ اسٹریٹ اور ویسٹ 114تھ اسٹریٹ کے درمیان سینٹ نکولس ایونیو۔
پریڈ کا بنیادی روٹ:
ویسٹ 111تھ اسٹریٹ اور ویسٹ 136تھ اسٹریٹ کے درمیان ایڈم کلیٹن پاول جونیئر بلیوارڈ۔
پریڈ ڈسپرسل (منتشر ہونے کا مقام):
ویسٹ 136تھ سے ویسٹ 142نڈ اسٹریٹ کے درمیان ایڈم کلیٹن پاول جونیئر بلیوارڈ۔
ایڈم کلیٹن پاول جونیئر بلیوارڈ اور لینکس ایونیو کے درمیان ویسٹ 135تھ سے ویسٹ 137تھ اسٹریٹ۔
ویسٹ 136تھ سے ویسٹ 139تھ اسٹریٹ کے درمیان لینکس ایونیو۔
اس کے علاوہ ویسٹ 125تھ اور 126تھ اسٹریٹس (لینکس ایونیو اور فریڈرک ڈوگلس بلیوارڈ کے درمیان) سمیت ملحقہ رابط سڑکیں بھی این وائی پی ڈی کے اختیار کے مطابق بند رہیں گی۔ شہریوں اور گاڑی ڈرائیورز کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





