US Embassy Highlights Education Investment in Pakistan Through English Access Program

اس طرح کے اقدامات مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیتے ہیں اور عالمی سطح پر امریکی قیادت کے عزم کو دہراتے ہیں۔

Editor News

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور میں امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں منعقدہ ‘انگلش ایکسس اسکالرشپ پروگرام’ (English Access Scholarship Program) کی ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد میں شرکت کی، جہاں کورس مکمل کرنے والے 300 طلبہ کو اسناد دی گئیں۔ اس تقریب کو عالمی ٹیلنٹ اور نوجوانوں میں امریکی سرمایہ کاری کی ایک روشن مثال قرار دیا گیا ہے۔

یہ تقریب ایک ایسے تاریخی موقع پر منعقد ہوئی ہے جب ریاستہائے متحدہ امریکہ اپنی آزادی کی 250 ویں سالگرہ (Freedom 250) منانے کی تیاری کر رہا ہے۔

تقریب سے خطاب اور اپنے بیان میں قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز کا کہنا تھا کہ یہ فلیگ شپ پروگرام نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے، عوامی سطح پر روابط (People-to-People ties) کو مضبوط بنانے اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق انگریزی زبان کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے یہ پروگرام افرادی قوت کو روزگار کے بہترین مواقع کے لیے تیار کرتا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق، تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا پاک-امریکہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا باعث ہے۔ اس طرح کے اقدامات مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیتے ہیں اور عالمی سطح پر امریکی قیادت کے عزم کو دہراتے ہیں۔

قونصل جنرل نے تمام گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *