لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی:نیویارک سٹی فیری کےمتعدداسٹاپیج اورروٹس بند،مسافروں کو متبادل راستےاختیارکرنےکی ہدایت

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس اور سیکیورٹی اقدامات کے پیشِ نظر نیویارک سٹی (NYC) فیری سروس کے متعدد لینڈنگز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ فیری انتظامیہ نے مسافروں کو سفر کے لیے متبادل ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق جو لینڈنگز سروس کے لیے بند کی گئی ہیں ان میں ہنٹرز پوائنٹ ساؤتھ، لونگ آئی لینڈ سٹی، روزویلٹ آئی لینڈ، ایسٹوریا، ایسٹ 90تھ اسٹریٹ، ساؤنڈ ویو، اور فیری پوائنٹ پارک شامل ہیں۔

ان بندشوں کے باعث مختلف فیری روٹس کے معمولات بھی متاثر ہوئے ہیں:

ایسٹ ریور روٹ: فیری ہنٹرز پوائنٹ ساؤتھ کے اسٹاپ کو پاس (Bypass) کرتے ہوئے گزرے گی۔
ایسٹوریا روٹ: فیری سروس صرف پیئر 11 (Pier 11) اور ایسٹ 34تھ اسٹریٹ کے درمیان چلے گی۔
راکا وے – ساؤنڈ ویو روٹ: سروس صرف راکا وے اور ایسٹ 34تھ اسٹریٹ کے درمیان فراہم کی جائے گی۔
شمالی سروس: ایسٹ 34تھ اسٹریٹ سے آگے شمال کی جانب تمام فیری سروسز معطل رہیں گی۔

انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل تازہ ترین معلومات اور شیڈول کے لیے ‘NYC Ferry’ کی موبائل ایپ یا آفیشل ویب سائٹ https://www.ferry.nyc/ لازمی دیکھیں۔