لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ڈورڈیش کاڈلیوری ڈرائیورز کےساتھ13 کروڑ 15 لاکھ ڈالرکاتصفیہ،2 لاکھ سےزائدڈرائیورزکوبقایا جات ملیں گے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: آن لائن فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم ‘ڈور ڈیش’ (DoorDash) نے نیویارک سٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن (DCWP) کے ساتھ 131.5 ملین (13 کروڑ 15 لاکھ) ڈالر کا قانونی تصفیہ کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ ڈرائیورز (Dashers) کی تاخیر سے ادائیگیوں اور ‘آن کال’ بونس کے حساب کتاب میں کی جانے والی غلطیوں کے ازالے کے لیے طے پایا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 2023 سے نیویارک میں کام کرنے والے ڈرائیورز کو ان کے آن لائن انتظار کے وقت (آن لائن یا آن کال ٹائم) کی مکمل رقم ادا نہیں کی گئی تھی۔ ڈور ڈیش نے اپنے بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا: “ہم سے غلطی ہوئی جس کے باعث کچھ ڈرائیورز کو کم رقم ملی یا ادائیگی تاخیر سے ہوئی۔ اگرچہ یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، لیکن یہ قابلِ قبول بھی نہیں ہے۔ ہم اپنے تمام متاثرہ ڈرائیورز سے معافی مانگتے ہیں۔”

اس تصفیے کے تحت نیویارک کے تقریباً 2 لاکھ 64 ہزار ڈرائیورز کو کم از کم 10 ڈالر جبکہ اوسطاً 48 ڈالر تک کی رقم ادا کی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے متاثرہ ڈرائیورز کو آنے والے ہفتوں میں آگاہ کر دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے حصے کے طور پر ڈور ڈیش نیویارک کے ورکر پروٹیکشن ادارے کو 16.7 ملین ڈالر جرمانے کی مد میں بھی ادا کرے گا۔