لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایم بی اے اسکالرشپ کا اعلان، طلبہ کو 40 ہزار پاؤنڈ تک مالی معاونت ملے گی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لندن / اسلام آباد (ویب ڈیسک):دنیا کی ممتاز ترین جامعات میں شامل یونیورسٹی آف آکسفورڈ (University of Oxford) کے معروف سعید بزنس اسکول (Saïd Business School) نے ایم بی اے (MBA) پروگرام کے امیدواروں کے لیے باوقار ’فیوچر لیڈرز اسکالرشپس‘ (Future Leaders Scholarships) کا اعلان کر دیا ہے۔

جس کے تحت منتخب طلباء کو ٹیوشن فیس کی مد میں 40 ہزار برطانوی پاؤنڈ (£40,000) تک کی خطیر مالی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے۔

ادارے کے مطابق اس پروگرام کے تحت ہر سال دنیا بھر سے تقریباً 40 باصلاحیت امیدواروں کو یہ اسکالرشپس دی جاتی ہیں۔ اس اسکالرشپ کی سب سے نمایاں سہولت یہ ہے کہ اہل امیدواروں کو اس کے لیے کوئی الگ درخواست جمع کرانے یا کسی علیحدہ آخری تاریخ کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ایم بی اے میں داخلے کی جمع کرائی گئی درخواست کی بنیاد پر ہی امیدواروں کو خودکار طور پر (Automatically) اسکالرشپ کے لیے زیرِ غور لایا جاتا ہے۔

امیدوار کی ایم بی اے داخلہ درخواست ہی اسکالرشپ کے لیے کافی تصور کی جائے گی، جس کے بعد اسکالرشپ کمیٹی اہل امیدواروں کا جائزہ لے کر حتمی انتخاب کرے گی۔

انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کی مجموعی قابلیت کو پرکھنے کے لیےچار بنیادی عوامل کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے گاان میں
سابقہ تعلیمی کارکردگی اور ڈگریوں میں نمایاں نتائج، عملی میدان میں تجربہ اور کیریئر میں حاصل کردہ کامیابیاں، مستقبل میں بطور رہنما مثبت تبدیلی لانے کی اہلیت اور وژن،داخلہ ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمایاں نمبرز شامل ہیں۔