لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں کسانوں اورنرسنگ اساتذہ کےلیے ہزاروں ڈالرکےتعلیمی قرضےمعاف کرنےکااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک):نیویارک کے محنت کش طبقے بالخصوص کھیتوں میں اناج اگانے والے کسانوں (Farmers) اور مستقبل کی نرسوں کی تربیت کرنے والے اساتذہ (Nursing Educators) کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ریاست نیویارک نے ہزاروں ڈالر کے تعلیمی قرضوں کی معافی (Student Loan Forgiveness) کے پروگرام کے تحت درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

ریاستی حکومت کے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ دسترخوانوں پر خوراک پہنچانے والے کسانوں سے لے کر مستقبل کی نرسوں کو تربیت دینے والے اساتذہ تک، نیویارک کے محنتی ترین افراد اپنی زندگیاں دوسروں کی خدمت اور دیکھ بھال میں وقف کر دیتے ہیں۔

ان کی زندگیوں میں تھوڑی آسانی پیدا کرنے اور مالی بوجھ کم کرنے کے لیے حکومت ہزاروں ڈالر کے اسٹوڈنٹ لون معاف کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

یہ خصوصی مالی معاونت ریاست نیویارک میں خدمات انجام دینے والے مستحق کسانوں اور نرسنگ کے شعبے سے وابستہ اساتذہ کے تعلیمی قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔

ریاستی حکام نے اہل شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے 16 دسمبر تک اپنی درخواستیں لازمی جمع کرا دیں۔

https://hesc.ny.gov/find-aid-you-need/new-york-state-loan-forgiveness-programs?fbclid=IwY2xjawVvwy5leHRuA2FlbQIxMABwZG9mBWJyaWQRMUl6aVFaWDRVdUxBZXprbkFzcnRjBmFwcF9pZBAyMjIwMzkxNzg4MjAwODkyAAEfMLqKIqC5i9iE1eC0JQ0XWUekKnNyG6FrWpY2Cg0W7eIAYIKNvZp2JSH3P8E_aem_Z3fwft9btWWsAKgIAlHY_g